سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ہم نے ماسٹر پلان دیا، ایسا نوٹیفکیشن جس کی سندھ حکومت توثیق کر چکی، اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ایک پلان جو پہلے ہی گزیٹڈ ہو چکا ہے اس کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔ سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عددی اکثریت پر جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو شہر کی فکر نہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ہم نے ماسٹر پلان دیا، ایسا نوٹیفکیشن جس کی سندھ حکومت توثیق کر چکی، اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ایک پلان جو پہلے ہی گزیٹڈ ہو چکا ہے اس کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پر عملدرآمد نہ کرنا نیت کا فتور ہے، سندھ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں، ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہ ہونا شہریوں کو حقوق سے دور رکھنا، ہم اس کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی خورشیدی

پڑھیں:

مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیراعلیٰ آفس کے مطابق لاہور شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، جس میں لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، واسا کی 486 اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5798 گلیوں کو آئندہ سال جون تک جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔

راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار

وزیراعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ لاہور کا ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کیلئے اجلاس میں مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے واضح ہدایت کی ہے کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ ہی لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کے ہر کونے کو اب ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کیلئے باعزت بنایا جائے گا، 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کیلئے فخر کی علامت بنے گا۔
 

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کئے جانے کا امکان 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 پر ابتک عمل درآمد کیوں نہیں ہوا، حکومت سے جواب طلب
  • لاہور  رڈو  یلپنٹ  پلان  فیز ٹو  کا آغاز  ، معیار  پر سمجھوتہ  نہیں  ہوگا : مریم نواز 
  • اسکرین کا استعمال
  • جلد اکثریت میں آکر بلاول کو وزیر اعظم بنائیں گے،نثار کھوڑو
  • مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • حکومت پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا
  • لاہور کی ترقی اور جدت کے لیے ایک اور قدم، وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز2 کا آغاز کر دیا
  • پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی، ترجمان دفتر خارجہ