وزیرِاعظم شہباز شریف کی دعوت پر انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو 8 اور 9 دسمبر 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق یہ صدر پرابووو سوبیانتو کا پہلا دورۂ پاکستان ہوگا۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کی جانب سے آخری صدارتی دورہ 2018 میں اس وقت کے صدر جوکو ویدودو نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پائلٹس نے جے 10 کو چار چاند لگادیے، انڈونیشیا چینی طیارے خریدنے پر تیار

رواں سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے، جس کے باعث یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔

صدر پرابووو سوبیانتو اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی وزارتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔

وہ وزیرِاعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جب کہ صدرِ پاکستان آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے کے خواہشمند ہیں، انڈونیشیا

اس کے علاوہ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی صدر پرابووو سبیانتو سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق فریقین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے وسیع البنیاد ایجنڈے پر گفتگو کریں گے۔

مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، ماحولیات، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک II  کامیابی سے مکمل

دونوں ممالک علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون میں اضافہ کرنے پر بھی غور کریں گے، جب کہ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں۔

’صدر پرابووو سوبیانتو کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے نئے در وا کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

انڈونیشیا کے صدر پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انڈونیشیا کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ان کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے، جو گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے موقع پر دی گئی تھی اور اب باضابطہ طور پر قبول کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کو نئی قوت فراہم کرنا ہے۔ صدرِ انڈونیشیا کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم ملاقاتیں کرے گا۔

اپنے قیام کے دوران مہمان صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات شیڈول ہے، جب کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ عسکری قیادت سے ان کی ملاقات کا بھی قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جسے دوطرفہ دفاعی تعاون کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارت (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) کے مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار اور مجموعی اقتصادی تعاون میں اضافہ کرنے پر جامع مشاورت کریں گے۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت — انڈونیشیا — کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت دے سکتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا کے صدر آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے  
  •  انڈونیشیا کے صدر  پاکستان کے دورے پرآج  اسلام آباد پہنچیں گے    
  • انڈونیشیا کے صدر آج سے پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کرینگے
  • انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل 2روزہ دورہ پر اسلام آبادآئیں گے۔
  • انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے
  • پاک انڈونیشیا تعلقات کی 75ویں سالگرہ، صدر پرابووو کل اسلام آباد پہنچیں گے
  • انڈونیشیا کے صدر پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے