انڈونیشیا کے صدر پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انڈونیشیا کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ان کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے، جو گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے موقع پر دی گئی تھی اور اب باضابطہ طور پر قبول کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کو نئی قوت فراہم کرنا ہے۔ صدرِ انڈونیشیا کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم ملاقاتیں کرے گا۔
اپنے قیام کے دوران مہمان صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات شیڈول ہے، جب کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ عسکری قیادت سے ان کی ملاقات کا بھی قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جسے دوطرفہ دفاعی تعاون کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارت (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) کے مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار اور مجموعی اقتصادی تعاون میں اضافہ کرنے پر جامع مشاورت کریں گے۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت — انڈونیشیا — کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت دے سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے، سرکاری ذرائع نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور فرضی قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جعلی نوٹیفکیشن خاص طور پر سوشل میڈیا صارفین کو گمراہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کا کوئی قانونی یا سرکاری پس منظر نہیں ہے، پاکستان کے وزارت دفاع اور پاک فوج کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس وقت فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو اس عہدے کے لیے کوئی سرکاری اعلان یا تقرری نہیں کی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن میں سرخ پس منظر اور سفید اردو متن استعمال کیا گیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، ایسے جعلی نوٹیفکیشنز عموماً عوام میں افرا تفری اور غیر ضروری قیاس آرائیوں کو فروغ دینے کے لیے پھیلائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اس وقت پاکستان آرمی کے چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہیں اور ان کے تقرر یا کسی نئے عہدے کے حوالے سے کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔