انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشن صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔دورے کا مقصد باہمی سیاسی، معاشی، دفاعی ثقافتی اور عوامی روبط کو فروغ دینا ہے، انڈونیشیا صدر کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، صدر آصف علی زرداری سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔مہمان صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، دورے کے دوران دونوں ممالک پاکستان انڈونیشیا آزادانہ تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فریقین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس اور بولان میل منسوخ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس اور بولان میل منسوخ علامہ راغب نعیمی مزید 3 سال کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر غزہ جنگ بندی اسرائیلی فوج کے انخلا اور آزاد فلسطینی ریاست تک نامکمل ہے؛ قطر وفاق کا سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، متعدد رہنما ای سی ایل میں شامل سکوٹی حادثہ، جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے صدر
پڑھیں:
انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران سڑک کابڑا حصہ دھنس گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑک کابڑا حصہ بیٹھ گیا۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد زندگی خطرے میں ڈال کر یہ منظر دیکھتی رہی۔ واقعے کی وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شہری خطرے سے بے پروا ہوکر سڑک کے قریب دھنسنے کا منظر دیکھتے رہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکام انفرااسٹرکچر کی مرمت کر رہے ہیں تاکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے امداد کے لیے ناقابل رسائی تک پہنچ ممکن بنائی جاسکے ۔