کراچی: ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز
کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے قابو پایا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بالکونی میں رکھے اے سی کے آوٹر میں لگی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔