کوئی بھی رعایت دینے سے اسرائیل کے لالچ میں اضافہ ہوگا، حزب اللہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
حمادہ نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 نومبر 2024 کو طے پانے والے فائر بندی معاہدے کو ایک سال گزر جانے کے باوجود اسرائیل نے اس معاہدے کی کبھی پابندی نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کی نمائندگی کرنے والے رکنِ نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی رجیم کو کوئی بھی رعایت دینا اُس کی لالچ میں مزید اضافہ کا سبب بنے گا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مقاومت کے وفادار پارلیمانی بلاک کے رکن ایہاب حمادہ نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی رجیم کو کوئی بھی رعایت دینا اس کے مزید حریص ہونے کا باعث بنتا ہے۔ حمادہ نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 نومبر 2024 کو طے پانے والے فائر بندی معاہدے کو ایک سال گزر جانے کے باوجود اسرائیل نے اس معاہدے کی کبھی پابندی نہیں کی۔ انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ فائر بندی کے معاہدے سے متعلق گفتگو دریائے لاطانی کے جنوب میں واقع جغرافیائی علاقے سے متعلق ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔