امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان سیکورٹی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) پینٹاگان نے برطانیہ اور آسٹریلیا کے ساتھ سہ فریقی سیکورٹی معاہدے(اے یو کے یو ایس)کی توثیق کر دی ہے، جس کے تحت آسٹریلیا آئندہ 15 سال میں 3ورجینیا کلاس جوہری آبدوزیں حاصل کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بتایا کہ 5ماہ طویل جائزہ مکمل ہونے کے معاہدے کی توثیق کیگئی ہے، جو صدر ٹرمپ کے امریکا فرسٹ ایجنڈے سے ہم آہنگ ہے۔ معاہدے کے تحت آسٹریلیا جوہری آبدوزیں حاصل کرے گا، جن کی فراہمی 2032 سے شروع ہوگی۔ امریکی کانگریس کی سی پاور کمیٹی کے سینئر ڈیموکریٹ جو کورٹنی نے جائزے کی تکمیل کو قومی سلامتی کے مفاد کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2021 کا اے یو کے یو ایس معاہدہ تینوں ممالک میں حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود برقرار ہے، جو اس کی مضبوطی ظاہر کرتا ہے۔ اے یو کے یو ایس کا مقصد آسٹریلیا کو جدید جوہری آبدوزوں سے لیس کرنے اور طویل فاصلے تک حملہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ بحرالکاہل کے خطے میں بالخصوص چین کے اثرورسوخ کا مقابلہ کیا جا سکے۔ معاہدے کی مجموعی لاگت 235 ارب امریکی ڈالر تک ہوسکتی ہے، جبکہ اس میں آسٹریلیا کو مستقبل میں اپنی آبدوزیں تیار کرنے کی ٹیکنالوجی کی فراہمی بھی شامل ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیر دفاع پیٹ کونرائے نے امریکی جائزے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاہدے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات پر عمل کرے گی۔ ان کے مطابق اے یو کے یو ایس ایک طویل مدتی معاہدہ ہے جو آنے والی کئی دہائیوں تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 2021 ء میں فرانس کے ساتھ ڈیزل آبدوزوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے کو منسوخ کر کے اے یو کے یو ایس پروگرام کو ترجیح دی تھی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے یو کے یو ایس ا سٹریلیا
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.