data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اپنا دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے سال 2026 کیلیے دفاعی بجٹ 112 ارب شیکل یعنی 34.

63 ارب ڈالر مقرر کیا۔ وزارت دفاع کے دفتر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تجویز کردہ سے 90 ارب شیکل زیادہ ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے دفاعی بجٹ کے فریم ورک پر اتفاق کر لیا جبکہ کابینہ نے آئندہ سال کے بجٹ پر بحث شروع کر دی ہے جسے مارچ تک منظور کرنا ضروری ہے ورنہ نئے انتخابات کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر بجٹ منظور کر لیا جاتا ہے تو اسے پارلیمنٹ میں ابتدائی ووٹ کیلیے بھیجا جائے گا۔

وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ فوج اپنے اہلکاروں کی ضروریات پوری کرنے اور ریزروسٹز پر بوجھ کم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ان کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہم اسرائیلی دفاعی افواج کو مضبوط کرنے اور اہلکاروں کی ضروریات پوری کرنے کیلیے فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے اور ریزروسٹز پر بوجھ کم کریں گے تاکہ ہر محاذ پر اسرائیل کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ اسرائیل کیلیے انتہائی مہنگی ثابت ہوئی جس میں اس نے 2024 میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ اپنے تنازعات پر 31 ارب ڈالر خرچ کیے۔

سال 2026 کا دفاعی بجٹ جنگ سے قبل 2023 کے مقابلے میں 47 ارب شیکل زیادہ ہے۔

وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے کہا کہ ہم اس سال فوج کو مضبوط کرنے کیلیے ایک بہت بڑا بجٹ مختص کر رہے ہیں اور ایسا بجٹ بھی جو اسرائیل کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دفاعی بجٹ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خبرنگار خصوصی ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس اہم ملاقات میں پاک-ترک تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ آرمی چیف سید عاصم منیر نے ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کی پاکستان کیلئے عالمی فورمز پر مسلسل حمایت کو قابل تحسین قرار دیا گیا۔ ساتھ ہی پاکستان اور ترکیہ کی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں کیمبرین پٹرول مقابلے کے شرکاء نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔ ٹیم کو مشکل ترین مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر سراہا گیا۔ مثالی ٹیم سپرٹ کے غیرمعمولی معیار کا مظاہرہ کرنے پر شرکاء نے تعریف کی۔ فیلڈ مارشل نے ٹیم کی لگن اور سخت تربیت کو بھی سراہا۔ ٹیم کی کامیابی قوم کیلئے باعث فخر بنی۔ شرکاء نے نظم و ضبط‘ لگن اور پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل سے ٹیم کے شرکاء نے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کا پیوٹن کی بھارت آمد پر روسی شہریوں کیلیے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان
  • فریڈرک مرز کا دورہ اسرائیل، بین الاقوامی قوانین سے اعلان جنگ ہے، جرمن اپوزیشن
  • اسرائیل کی شمولیت پر اعتراض، چار یورپی ممالک نے یورو وژن 2026 کا بائیکاٹ کردیا
  • نیتن یاہو تنگ آگئے، اسرائیلی حکومت کی ٹرمپ کے دباؤ سے نکلنے کی کوششیں: جرمن خبرایجنسی رپورٹ
  • کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • سیف سٹی پروجیکٹ کراچی کو محفوظ شہر میں تبدیل کرنے کیلیے بنایا گیا‘ وزیر اعلیٰ
  • اسرائیل کی غزہ پر مکمل قبضے اورخصوصی فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی
  • جنگ بندی اور ٹرمپ کی ضمانتوں کے باوجود اسرائیلی جارحیت میں فلسطینی صحافی  شہید