اپنی ایک پریس کانفرنس میں جرمن اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر، صیہونی وزیراعظم سے ملنا چاہتے ہیں حالانکہ جنگی جرائم کے ارتکاب پر اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔ مشتبہ جنگی مجرم سے ملاقات، ایک معمولی سرکاری ملاقات شمار نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر "فریڈرک مرز" مستقبل قریب میں اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" سے ملاقات کریں گے۔ فریڈرک مرز کے مذکورہ دورہ اسرائیل کو جرمنی میں بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ "فان آکن" نے کہا کہ فریڈرک مرز کی جانب سے تل ابیب کا دورہ، بین الاقوامی قوانین کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ فان آکن نے ان خیالات کا اظہار برلن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فریڈرک مرز، صیہونی وزیراعظم سے ملنا چاہتے ہیں حالانکہ جنگی جرائم کے ارتکاب پر اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔ مشتبہ جنگی مجرم سے ملاقات، ایک معمولی سرکاری ملاقات شمار نہیں ہو گی۔

فان آکن نے حکومت کی جانب سے دوبارہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدگی کے فیصلے کو ایک سیاسی دھبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صیہونی رژیم مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر نہیں آتی، اُس وقت تک جرمنی کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کردے۔ اگرچہ جرمن حکومت نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم پر دیر سے تنقید کی اور غزہ میں انسانی امداد کے داخلے میں اضافے پر زور دیا۔ مگر اس کے باوجود جرمن چانسلر نے اپوزیشن کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، یورپی یونین اور اسرائیل کے تجارتی معاہدے کی معطلی کی مخالفت کی اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ اسی وجہ سے برلن حکومت کے مخالفین ان پر تل ابیب کی غیرمعقول حمایت اور بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فریڈرک مرز اسرائیل کو

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم