اسرائیل کو یورو ویژن 2026 ء میں شرکت کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اسرائیل کو یورو ویژن 2026ء میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے یورو ویژن میں اسرائیل کی شرکت پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے مقابلے پر اثر انداز ہونے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے نئے قوانین بھی منظور کیے۔
موسیقی کے عالمی مقابلے میں اسرائیل کی شرکت پر اسپین ، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اورسلووینیا نے فیصلے کے خلاف احتجاجاً مقابلے سے دست برداری کا اعلان کیا ہے کیوں کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلغاریہ: بجٹ اور بدعنوانی کے خلاف پرتشدد مظاہرے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ سمیت کئی شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے حکومت کے مجوزہ بجٹ 2026 ء منصوبے اور یورو کے نفاذ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرے کے دوران کئی مقامات پر مشتعل افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔ صوفیہ میں مظاہرین نے حکمران جماعتوں کے دفاتر کو گھیرے میں لیا جبکہ پولیس پر پتھروں، بوتلوں اور آتش گیر مواد سے حملے کیے گئے۔ یہ پہلا بجٹ ہے جو یورو کرنسی میں تیار کیا گیا، کیونکہ یورپی یونین کا رکن ملک بلغاریہ یکم جنوری کو یورو اپنانے جا رہا ہے۔بلغاریہ کی پارلیمانی کمیٹی نے بجٹ کی ابتدائی منظوری گزشتہ ماہ دے دی تھی۔