تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت، چین کی شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری انخلاکی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت، چین کی شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری انخلاکی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
تاجکستان(آئی پی ایس )تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد دوشنبے میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری طورپرانخلا کی ہدایت کردی۔تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی رات افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے۔
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں چینی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ تاجکستان افغانستان سرحد کیقریب حملیمیں3 چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا، یہ واقعہ بدھ کی شام تاجکستان کے جنوب مغربی صوبے ختلان میں پیش آیا۔
افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے چینی سفارتخانے نے اپنیشہریوں کوسرحدی علاقیسے فوری طورپرانخلا کی ہدایت کردی۔خبر ایجنسی کے مطابق چین نے تاجک حکام سے حملیکی تحقیقات کرنے پر زور دیا۔ چینی سفارتخانے نے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، وہیں افغان انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہانگ کانگ میں رہائشی کمپلیکس میں لگی آگ بجھانے اور سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں مکمل افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، فیصل کریم کنڈی اے این پی کی 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،متعدد افسران کو اضافی چارج مل گئے پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شہریوں کو میں چینی سے فوری
پڑھیں:
افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار
پاکستانی دفتر خارجہ نے تاجکستان میں افغانستان کی سرحد کے قریب چینی شہریوں پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چین اور تاجکستان کی حکومتوں اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان نے اس بزدلانہ کارروائی کو انتہائی قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیاروں سے لیس ڈرون کے استعمال نے افغانستان سے جنم لینے والے خطرے کی سنجیدگی اور حملہ آوروں کی ڈھٹائی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ اور فائرنگ، 3 چینی باشندے ہلاک
ترجمان نے کہا کہ پاکستان، جو بارہا افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہوا ہے، اپنے چینی دوستوں اور تاجک شراکت داروں کے دکھ اور تکلیف کو بخوبی سمجھتا ہے اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مستقل طور پر اس مؤقف پر قائم ہے کہ افغان سرزمین کو پڑوسی ممالک یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ دہشتگرد عناصر کی بارہا افغان سرزمین سے کارروائیاں اور افغان طالبان کی سرپرستی میں ان کی موجودگی پورے خطے اور عالمی برادری کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیے افغان طالبان کی پشت پناہی سے ٹی ٹی پی خطے کے لیے سنگین خطرہ، اقوام متحدہ کی کمیٹی کا انتباہ
پاکستان نے زور دیا کہ افغان سرزمین سے کام کرنے والے دہشتگرد گروہوں کے سہولت کاروں، مالی معاونین اور منصوبہ سازوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ہی اس بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے۔
پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ چین، تاجکستان اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان طالبان رجیم تاجکستان چینی شہری