لاہور(نیوزڈیسک)سابق مقبول فلمی اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ریمبو سے شادی نہ کروانے پر بیٹی صاحبہ نے انہیں خود کشی کی دھمکی دی تھی۔

نشو بیگم نے حال ہی میں ’ انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والدین مذہبی خیالات کےتھے، انہوں نے انتہائی کم عمری میں مقدس کتاب قرآن پاک کی تعلیم مکمل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والدین نہیں چاہتے تھے کہ وہ فلم انڈسٹری میں آئے لیکن انہیں دوران تعلیم ہی شوبز میں آنے کا شوق ہوا تھا اور میٹرک کرنے تک انہوں نے اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔

نشو بیگم کے مطابق اداکاری شروع کرنے پر والدہ نے ان کی خوب پٹائی کی تھی، انہیں آج بھی والدہ کی مار یاد ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اتنی خوبصورت تھیں کہ نویں جماعت میں پڑھنے کے دوران وہ برقع پہن کر اسکول جاتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدہ انہیں کہتی تھیں کہ وہ اتنی خوبصورت ہیں کہ وہ جھگڑے کروائیں گی، اس لیے وہ برقع پہن کر اسکول جاتی تھیں۔

بیٹی صاحبہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی بہت بڑی بلیک میلر ہے، انہوں نے انہیں کافی بلیک میل کیا۔

نشو بیگم کے مطابق وہ صاحبہ اور ریمبو کے عشق کے خلاف تھیں لیکن وہ ان کی شادی کے خلاف نہیں تھیں، وہ چاہتی تھیں کہ بیٹی پہلے کسی مقام پر پہنچے، پھر شادی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ صاحبہ کی فرمائش پر ہی انہوں نے انہیں فلموں میں جلد کام کرنے کی اجازت دی لیکن انہوں نے کچھ فلموں کے بعد ہی ریمبو سے عشق کرلیا اور شادی کے مطالبے کرنے لگیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ صاحبہ اور ریمبو کی شادی نہیں بلکہ عشق کے خلاف تھیں، ان سمیت کوئی بھی ماں نہیں چاہے گی کہ ان کی بیٹی عشق کرے۔

اداکارہ کے مطابق بیٹی صاحبہ نے ریمبو سے شادی نہ کروانے پر انہیں دھمکی دی کہ وہ خودکشی کرلیں گی یا صبح انہیں گھر میں لاش ملے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے; وزیر ریلوے 

سٹی 42: وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی۔

 وزیر ریلوے  نے کہا بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے۔بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری  ہیں ۔

ریلوے پولیس کی جانب سے چوری، اسمگلنگ اور جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ پالیسی پوری طرح فعال کردی ۔ ریلوے اراضی پر برسوں پرانی تجاوزات کا خاتمہ جاری ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے کی زمین کا ایک ایک انچ واگزار کرایا جا رہا ہے ۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا

اجلاس میں آئی جی ریلوے، ایس پی ریلوے پنڈی ڈویژن اور ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی 

متعلقہ مضامین

  • 60 لاکھ کی نوکری چھوڑ کر نینی بننے والی خاتون کتنے کروڑ کما رہی ہیں؟
  • پاکستانی مرد اداکاراؤں سے شادی نہیں کرتے، قدسیہ علی
  • انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 2دسمبر سے شروع ہوںگے
  • بغیر ٹکٹ سفر کرنے اور کروانے والا دونوں جیل جائینگے: وزیرِ ریلوے
  • بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے; وزیر ریلوے 
  • جینیفر لوپیز سمیت اہم غیر ملکی شخصیات کو بیٹی کی شادی میں بلانے والے ارب پتی کون ہیں؟
  • بابراعظم کے ساتھ شادی کا سوال، نازش جہانگیر کا چونکا دینے والا جواب
  • بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈ دیے، نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی
  • تھارپ کی خودکشی، اہلیہ نے انگلش کرکٹ بورڈ کو ذمہ دار قرار دے دیا