انگلینڈ کے سابق اسٹار کرکٹر اور اسسٹنٹ کوچ گراہم تھارپ کی اہلیہ نے شوہر کی خودکشی کے ذمہ دار انگلش کرکٹ بورڈ (ECB) کو قرار دیا ہے۔
تھارپ نے گزشتہ سال اگست میں 55 سال کی عمر میں ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ یہ واقعہ اس کے دو سال بعد پیش آیا جب انہیں انگلش اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے فارغ کیا گیا تھا۔
ای سی بی نے انہیں 2021-22 کے دوران کوویڈ پابندیوں کے دوران آسٹریلیا کے ایشز ٹور میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد برطرف کیا تھا۔ اس ویڈیو میں تھارپ سیریز کے بعد ہوٹل میں کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ شراب نوشی کر رہے تھے، جب پولیس نے کوویڈ قوانین کا احترام کرنے کی ہدایت دی تو تھارپ نے صورتحال کا مذاق اڑایا۔
بیوہ امینڈا تھارپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گراہم اس واقعے پر شدید نادم تھے اور سب سے معذرت بھی کر چکے تھے۔ ان کے مطابق اگر بورڈ کی جانب سے انہیں تھوڑی سی بھی حمایت ملتی، تو وہ آج ہم سب کے درمیان ہوتے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شاہ رخ کی کون سی خوبی نے ماہرہ خان کو متاثر کیا؟ اداکارہ نے بتادیا

کراچی:

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو عاجزی پسند اور اپنے کام سے محبت کرنے والا قرار دے دیا۔

اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی پروموشن کے حوالے سے معروف اینکر منصور علی خان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ بڑے فنکاروں میں ہمیشہ عاجزی، پروفیشنلزم اور اپنے کام سے بے پناہ محبت پائی جاتی ہے، یہ چیز انہوں نے بالی ووڈ میں کام کے دوران شاہ رخ خان کے اندر دیکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے شاہ رخ خان ہوں یا ہمایوں سعید، فواد خان یا فہد مصطفیٰ ان سب میں مشترکہ خوبی ان کی انکساری اور پروفیشنل رویہ ہے جو انہیں سپر اسٹار بناتا ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انکی پسندیدہ خواتین اداکاراؤں میں شہناز شیخ، صنم بلوچ اور سجل علی شامل ہیں جبکہ پسندیدہ مرد اداکار فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید اور فواد خان ہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئی ہیں اس لیے اردو پر ان کا کنٹرول اچھا ہے جبکہ انگریزی کا استعمال وہ کام کے مطابق کرتی ہیں۔ بھارت میں کام کرنے کے دوران انہیں مقامی زبانیں جیسے گجراتی، بولنے کا بھی تجربہ ہوا جس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

ٹی وی ڈراموں میں نظر نہ آنے کے سوال پر ماہرہ کا کہنا تھا کہ انکی توجہ بیٹے اذلان کی تعلیم پر ہوتی ہے جس کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں مل پاتا، بیٹے کو امتحانات کی تیاری کرانے کیلئے خود بھی ساتھ ملکر پڑھنا پڑتا ہے اور ایسے لگتا ہے جیسے میرا اپنا امتحان ہورہا ہو۔

متعلقہ مضامین

  • تھارپ کی خودکشی، اہلیہ نے انگلش بورڈ کوذمہ دار قرار دے دیا
  • کوٹری، ادارہ ترقیات بدعنوانی کی بھینٹ چڑھ گیا
  • شاہ رخ کی کون سی خوبی نے ماہرہ خان کو متاثر کیا؟ اداکارہ نے بتادیا
  • جھگڑا، ریڈ کارڈ اور پھر اپ سیٹ، انگلش پریمیئر لیگ میں یونائیٹڈ کیخلاف ایورٹن کی فتح
  • گولارچی ،ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ بدین عبدالوہاب میمن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر گولارچی کے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی گئی
  • گولارچی، محتسب اعلیٰ کی کچہری ، شہریوں نے شکا یتوں کے انبار لگا دیے
  • امریکی ویزا مسترد ہونے پر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
  • کراچی: خود کو آگ لگانے کا خواب دیکھ کر شہری نے حقیقت میں خودکشی کرلی
  • امریکی ویزا مسترد ہونے کی وجہ سے خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی