زہیب یوسف میر نے سرینگر میں ایک بیان میں بی جے پی رہنماوں کے حالیہ بیانات اور اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں فرقہ وارانہ تقسیم کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے ایک گمراہ کن بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے "فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے اور مسلم طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک" پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق "پی ڈی پی" کے ایڈیشنل ترجمان زہیب یوسف میر نے سرینگر میں ایک بیان میں بی جے پی رہنماوں کے حالیہ بیانات اور اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں فرقہ وارانہ تقسیم کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے ایک گمراہ کن بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل کمار شرما کی قیادت میں ایک وفد کا حوالہ دیا جس نے حال ہی میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی تھی اور مسلم طلبا کے داخلوں کو منسوخ کرنے اور ہندوﺅں کیلئے مخصوص نشستیں ریزرو کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تجاویز مسلم کمیونٹی کو پس پشت ڈالنے کی دانستہ کوشش ہیں۔ زہیب یوسف میر نے حکام پر زور دیا کہ وہ بلا امتیاز مذہب تمام شہریوں کے لیے مساوی مواقع کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے تفرقہ انگیز اقدامات سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی مایوسی میں اضافہ ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فرقہ وارانہ بی جے پی

پڑھیں:

اوورسیزپاکستانیوں کی پنشن میں تاخیر ختم کرنے کیلئے اصلاحاتی اقدامات

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں مسلسل تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اہم اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا تھا یہ اقدامات پنشن نظام کو جدید بنانے اور اُن رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کی جائیں گی جن کی وجہ سے ہزاروں اوورسیز پنشنرز متاثر ہورہے ہیں۔

 وزارتِ خزانہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اصلاحات کے تحت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (AGPR) قریبی رابطے میں کام کر رہے ہیں تاکہ مختلف محکموں کے درمیان پنشن ڈیٹا اور دستاویزات کی ترسیل کو بہتر بنایا جا سکے۔

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

یہ اقدامات اُن تمام لاجسٹک مسائل کو دور کرنے میں مدد دیں گے جن کی وجہ سے بیرون ملک پنشن کی ادائیگی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

منصوبے کے مطابق فنانس ڈویژن خودمختار اداروں کے پنشن اور جنرل پروویڈنٹ فنڈ (GPF) ریکارڈ کو AGPR کے مرکزی نظام سے منسلک کرنے کا عمل تیز کر رہا ہے۔

ڈیجیٹل لنکیج مضبوط ہونے سے پنشن اور جی پی فنڈ کے کیسوں کی پراسیسنگ تیز ہو جائے گی، خاص طور پر اُن ملازمین کے لیے جو ڈیوٹیشن پر خدمات دیتے ہیں اور جنہیں اضافی تصدیقی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل

وزارتِ خزانہ کے مطابق حکومت کا مقصد پنشن کا پورا طریقہ کار آسان بنانا، پرانا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا اور بیرون ملک پاکستانیوں کو بروقت پنشن کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

حالیہ آڈٹ رپورٹس میں پنشن سسٹم کی کمزوریوں کی نشاندہی کے بعد شفافیت اور ڈیجیٹل اصلاحات کے مطالبات بڑھ گئے تھے۔ اسی تناظر میں حکومت نے پنشن نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے یہ اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر گہری تشویش,دوران حراست تشدد کی مذمت
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کی ملاقات،باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال
  • مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو سب سے زیادہ بھارتی ریاستی جبر کا سامنا ہے، حریت رہنما عبدالحمید لون
  • بھارت اور اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں یکساں طرز کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں، محمد صفی
  • اوورسیزپاکستانیوں کی پنشن میں تاخیر ختم کرنے کیلئے اصلاحاتی اقدامات
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 37برس کے دوران 2 ہزار 3 سو 56 خواتین کو شہید کیا
  • مقبوضہ کشمیر میں اداروں کو فرقہ وارانہ رنگ دینے پر سیاسی جماعتوں کی بی جے پی پر تنقید
  • قابض حکام مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کو ہراساں کر رہے ہیں
  • مقبوضہ کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ تیز، ایک اور کشمیری گرفتار