باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک 16 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی اس وقت انتقال کر گیا جب ورزش کے دوران باسکٹ بال کا پول اس کے سینے پر گر گیا۔ کھلاڑی کورٹ میں پریکٹس کر رہا تھا جب پول آگے کی طرف سے اس کے اوپرگرا اور نوجوان انتقال کر گیا۔
حادثے کی ہولناک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاردک اکیلا کورٹ میں پریکٹس کر رہا تھا۔ وہ پوائنٹ لائن سے دوڑتا ہے اور چھلانگ لگا کر باسکٹ تک پہنچتا ہے۔ کھلاڑی نے پہلی کوشش بخوبی مکمل کی پھر وہ دوبارہ کوشش کرتا ہے۔ اس بار وہ باسکٹ کے رم کو پکڑتا ہے کہ اچانک پول اکھڑ کر اس پر گر جاتا ہے اور پورا وزن اس کے سینے پر پڑتا ہے۔
Teen Basketball Player Dies In Freak Court Accident In Rohtak
NDTV's @ShivAroor joins @ParmeshwarBawa with more details pic.
— NDTV (@ndtv) November 26, 2025
کھلاڑی کے ساتھی جو شاید اس وقت بریک لے رہے تھے کورٹ کی طرف دوڑے۔ انہوں نے پول اٹھا کر ہاردک کو بچایا لیکن نقصان ہو چکا تھا اور 16 سالہ کھلاڑی انتقال کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ٹاپ ٹینس کھلاڑی زینب علی کا اسلام آباد میں ٹورنامنٹ کے دوران اچانک انتقال
ہاردک کے پڑوسیوں نے بتایا کہ وہ قومی ٹیم کے لیے منتخب ہو چکا تھا اور حال ہی میں تربیتی کیمپ سے واپس آیا تھا۔ اس کے والد سندیپ نے ہاردک اور اس کے چھوٹے بھائی کو اپنے گھر کے قریب واقع ایک اسپورٹس کلب میں داخل کروایا تھا، جہاں وہ پریکٹس کر سکتے تھے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد خاندان کے حوالے کر دی ہے۔
حیران کن طور پر ایک ایسا ہی واقعہ ہریانہ کے بہادر گڑھ ضلع میں بھی پیش آیا جہاں 15 سالہ امن ایک اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہا تھا کہ باسکٹ بال کا پول اس پر گر گیا۔ اس کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکا جس پر اہلخانہ نے ڈاکٹروں پر الزام لگایا کہ نوجوان کو مناسب علاج فراہم نہیں کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باسکٹ بال کھلاڑی کا انتقال ہریانہ بھارت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: باسکٹ بال کھلاڑی کا انتقال ہریانہ بھارت باسکٹ بال پریکٹس کر
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل