data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پنجاب ایک بار پھر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، خاص طور پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کا بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔

موسمِ سرما کی آمد اور نمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صنعتی اخراج، ٹریفک کے دھوئیں اور غیر معیاری فیول کے استعمال نے فضا کو اس حد تک آلودہ کردیا ہے کہ شہریوں کی صحت براہِ راست متاثر ہورہی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور اس وقت پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھی نمایاں طور پر شامل ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس کا موجودہ درجہ 331 بتایا گیا، جو ’خطرناک‘ کیٹیگری میں شمار ہوتا ہے اور سانس، دل، آنکھوں اور دماغی صحت کے لیے انتہائی مضر سمجھا جاتا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہر بھی اس گہری دھند اور آلودگی سے محفوظ نہیں۔ قصور میں اے کیو آئی 327 درج کیا گیا، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہاں کی فضا بھی معمول کے مطابق سانس لینے کے قابل نہیں رہی۔ نارووال میں آلودگی کا انڈیکس 313 تک پہنچ گیا ہے جبکہ شیخوپورہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز 292 ریکارڈ کیے گئے، جو عالمی معیار کے مطابق شدید آلودہ فضا کی علامت ہے۔

مذکورہ شہروں میں نہ صرف شہریوں کی روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں بلکہ پھیپھڑوں اور الرجی کے مریضوں کے لیے صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے۔

عالمی سطح پر جاری ماحولیاتی درجہ بندی میں لاہور دنیا کے 6 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے، جبکہ کراچی بھی خراب فضائی معیار کے باعث 14 ویں نمبر پر ہے۔

یہ وہ اعداد و شمار ہیں جنہوں نے ماہرینِ ماحولیات کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر مربوط حکمتِ عملی اختیار نہ کی تو صورتحال آنے والے ہفتوں میں مزید بگڑ سکتی ہے، خصوصاً جب سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور اسموگ زمین کے قریب مزید جمنے لگے گی۔

شدید دھند کے باعث بین الاضلاعی سفر بھی متاثر ہوا ہے۔ موٹروے حکام نے شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک بند کردیا ہے۔ حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے پر سفر خطرناک قرار دیا گیا ہے، اور ٹریفک پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251126-08-34

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب، مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں کمی آنا شروع
  • لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • لاہور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شدید دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے
  • تعلیمی اداروں سمیت سرکاری ونجی تمام خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں شہری نے خودسوزی کا خواب حقیقت بنا کر جان دے دی
  • بعض شہروں میں صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال، مریم نواز شدید برہم
  • شہری علاقوں سے فوج کو سرحدوں پر بھیجا جائے،عبدالواسع
  • پنجاب کے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر وزیراعلیٰ برہم
  • مریم نواز کا شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار