بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں رخصت ہوگئے تاہم ان کی موت کے بعد ان سے متعلق خبریں، پوسٹ اور ان کے ماضی کے انٹرویوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کے کون بنے گا کروڑ پتی شو سے لی گئی ایک ویڈیو کا کلپ وائرل ہے جس میں شو میں شریک اداکار عامر خان بگ بی امیتابھ بچن سے سوال کررہے ہیں۔ دوران شو عامر خان نے امیتابھ بچن سے سوال کیا کہ جب جیا بچن کسی اور ہیرو کے ساتھ شوٹنگ پر جاتی تھیں تو وہ کون سا ہیرو تھا جس کا نام سن کر آپ کو تکلیف ہوتی تھی؟ عامر خان کے سوال پر امیتابھ کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی تکلیف نہیں ہوئی، کیوں کہ مجھے جیا نے پہلے دن ہی بتا دیا تھا کہ دھرمیندر میرے پسندیدہ ہیں، ان سے زیادہ خوبصورت اداکار ہماری انڈسٹری میں کوئی نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

انسٹاگرام ریلز کیمرے میں بڑی پیش رفت؛ ویڈیوبنانا اورایڈٹ کرنا مزید آسان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: انسٹاگرام نے اپنے ریلز کیمرے میں بڑی اپڈیٹ متعارف کروائی ہے، جس سے صارفین کے لیے ویڈیوز بنانا اور انہیں ایڈٹ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام نے اپنے ریلز کیمرے میں بڑی اپڈیٹ کر دی ہے، جس سے صارفین کے لیے ویڈیوز بنانا اور انہیں ایڈٹ کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔اس نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین اب انسٹاگرام پر 20 منٹ تک کی ویڈیو براہِ راست ریلز کیمرے سے ریکارڈ کر سکتے ہیں، جو پہلے کی محدود حد سے کافی زیادہ ہے۔

ایڈیٹنگ کے حوالے سے انڈو (Undo) کا آپشن بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے اگر کوئی کلپ ریلز سلسلے میں شامل کی جائے اور پچھلی کلپ ہٹانی ہو تو اسے آسانی سے ہٹایا جا سکتا ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ ’ٹچ اپ‘ موڈ کے لیے ایک سلائیڈر دیا گیا ہے، جس سے جیول نظر آنے والی فلٹر یا پالش کی شدت صارفین اپنی مرضی سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

مزید براں گرین اسکرین فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے اور کاؤنٹ ڈاؤن اور ٹائمنگ ٹولز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ ویڈیو ریکارڈنگ زیادہ ہموار اور درست ہو سکے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • اداکار دھرمیندر ایک مضبوط خاندانی ورثہ اور اربوں کی دولت چھوڑ گئے
  • عامر خان کی سابق اہلیہ رینا دتّا کے فن پاروں کی نمائش میں حیرت انگیز شرکت
  • انسٹاگرام ریلز کیمرے میں بڑی پیش رفت؛ ویڈیوبنانا اورایڈٹ کرنا مزید آسان
  • ’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل
  • پانچ سال کے عرصے میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا، جی بی کے وزیر بلدیات کا اعتراف
  • آنجہانی دھرمیندر کی آخری فلم بعد از مرگ ریلیز ہوگی
  • بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کرگئے، بھارتی میڈیا کا ایک بار پھر دعویٰ
  • بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کرگئے