Jang News:
2025-11-19@17:07:27 GMT

اسلام آباد میں دبئی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

اسلام آباد میں دبئی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو

اسلام آباد میں کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک جام کےمسائل کے حل کے لیے وزارتِ داخلہ نے سیکٹر ڈی 12 میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیڈیم شہر سے دور بنائے جانے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہو گا، اسٹیڈیم کے قریب سیون اسٹار ہوٹل بھی تعمیر ہو گا، بین الاقوامی ٹیموں کے لیے رہائش کی سہولتیں شامل ہوں گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ جدید پارکنگ، سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے کا حصہ ہوں گی، دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسے فیچرز اسلام آباد میں متعارف کروائے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں کرکٹ اسٹیڈیم

پڑھیں:

سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے۔ جس کی بناء پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت  کرلی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ
  • اسلام آباد: دسمبر تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان
  • دسمبر تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان
  • سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
  • 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیسری بار مؤخر
  • سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی
  • وفاقی آئینی عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنیکا فیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ
  • برطانیہ، پناہ گزینوں کی حیثیت عارضی کرنے کا فیصلہ