پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل، بقیہ میچز اب کب ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل، بقیہ میچز اب کب ہوں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاک سری لنکا ون ڈے سیریز جاری رہے گی تاہم شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول دوسرا ون ڈے اب 13 کے بجائے 14 نومبر کو ہوگا۔
پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر کے میچ کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔
راولپنڈی میں ہی شیڈول سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اب 15 کے بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔15 نومبر کے ٹکٹ 16 نومبر کو قابل استعمال ہوں گے۔
خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔
تاہم وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے کے ہمراہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےالتوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کے اہم ریمارکس پاکستان کو آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کی توقع علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ستائیسویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کرایا جائے گا اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع افغانستان سے آمد ورفت کم ہوگی تو پاکستان میں دہشتگردی بھی کم ہوگی، خواجہ آصف کا تجارت بند کرنے کے بیان پر ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ون ڈے سیریز سری لنکا پی سی بی ہوں گے کے بعد
پڑھیں:
زمبابوے کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، جہاں وہ آج مکمل آرام کرے گی تاکہ سیریز سے قبل کھلاڑی اپنی فٹنس بحال رکھ سکیں۔
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق تمام میچز اب صرف راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہونا تھا۔
پی سی بی حکام کے مطابق نئی تاریخوں اور مقام میں تبدیلی کا فیصلہ انتظامی سہولت اور کھلاڑیوں کے آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔