پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے باقی 2 میچوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ سیریز کے باقی دونوں ون ڈے میچز اب 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی
محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کے دورے کو جاری رکھنے کے فیصلے پر شکریہ کا اظہار کیا اور کہاکہ سیریز کے یہ دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔
Grateful to the Sri Lankan team for their decision to continue the Pakistan tour ????????????????.
The spirit of sportsmanship and solidarity shines bright.
The ODI matches between Pakistan and Sri Lanka will be played on 14th and 16th November in Rawalpindi.#PakistanCricket #PAKvSL
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 12, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں میچز 13 اور 15 نومبر کو ہونے تھے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کا فیصلہ کر چکی ہے، تاہم اب سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں فول پروف سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپسی کا عندیہ دے دیا
اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ بھی دے رکھا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی شیڈول تبدیل وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی شیڈول تبدیل وی نیوز سری لنکن کرکٹ ٹیم محسن نقوی نے سیریز کے پی سی بی
پڑھیں:
سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان
راولپنڈی (نیوزڈیسک)ایک سری لنکن عہدیدار نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کم از کم 8 سری لنکن کرکٹرز پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ ملکی وائٹ بال کرکٹ سیریز میں حصہ لیے بغیر وطن واپس لوٹ جائیں گے جبکہ سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسلام آباد میں دھماکے کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی حفاظت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔
سری لنکا کرکٹ کے ایک ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’پاکستان کے خلاف کل دوسرے ون ڈے کے حوالے سے شکوک و شبہات ہے، تاہم متبادل کھلاڑیوں کو سہ ملکی سیریز جاری رکھنے کے لیے بھیجا جائے گا۔سری لنکن کرکٹ کے صدر شامی سلوا نے کہا کہ بورڈ ٹورنامنٹ میں اپنی شرکت جاری رکھنے کے حوالے سے ایک باضابطہ بیان تیار کر رہا ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں، سری لنکن کرکٹ ٹیم نے اپنے بورڈ سے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کی درخواست کردی تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق ذائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کچھ دیر میں مہمان ٹیم سے ملاقات کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے دورے سے متعلق حتمی فیصلہ اس ملاقات کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔
قبل ازیں، آج پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سینے ویراتنے نے ملاقات کی تھی۔
مزید بتایا تھا کہ ملاقات میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، سری لنکا کے ہائی کمشنر نے کرکٹ ٹیم کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
سری لنکا کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔
محسن نقوی نے کہاکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے اسٹيٹ گیسٹ ہیں، فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔