راولپنڈی میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ و تشہیر کرنے والا ملزم پولیس کے ریڈار پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ و تشہیر کرنے والا ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سید حسنین شاہ جو صادق آباد راولپنڈی کا ہی رہاہشی ہے جس کی ڈبل کیبن گاڑی کے عقبی حصے میں بیٹھ کر پسٹل سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی۔
اسے یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ بالی کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں اور پے درپے فائرنگ کرتے دیکھا گیا جاسکتا ہے۔
پولیس نے وڈیو وائرل ہونے پر تلاش شروع کی تو اطلاع ملی کہ ملزم ڈویژنل پبلیک اسکول کے قریبی علاقے میں موجود ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کرکے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ ملزم پسٹل کے متعلق کوئی لائسنس وغیرہ بھی پیش نہ کرسکا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ پابندی کی خلاف ورزی و ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس پی راول سعد ارشد کا کہناتھا کہ اسلحہ کی نمائش اور تشہیر قانوناً جرم ہے، ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔