دبئی میں روسی جوڑے کا لرزہ خیز قتل لاشیں ٹکڑے کرکے پھینک دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی میں روسی جوڑے کو قتل کرکے لاشوں کے ٹکڑے ریگستان اور کوڑے دان میں پھینک دیے گئے۔ دبئی کے پہاڑی علاقے حتہ میں روسی جوڑے کا بہیمانہ قتل کیا گیا ۔ قتل کیے جانے والے رومان نوواک اور ان کی اہلیہ ایناجعلی سرمایہ کاروں کے جال میں پھنسے۔ وہ دبئی کے علاقے حتہ کے قریب ملاقات کے لیے گئے تھے لیکن اغوا کاروں نے کرپٹو والٹ تک رسائی نہ ملنے پر جوڑے کو قتل کردیا۔ مقتول رومان نوواک 50 کروڑ ڈالر کے کرپٹو فراڈ میں ملوث تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسپین کے کینری جزائر پر اونچی لہروں کے باعث 3 ہلاک‘ 15 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے کینری جزائر کے حصے ٹینیرائف میں سمندری لہروں نے تباہی مچادی،جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندر کی سطح میں اچانک اضافے سے آنے والی تیز لہروں نے سیاحوں کو بحر اوقیانوس میں کھینچ لیا۔ ڈوبنے والے ایک 43 سالہ شخص کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا کر اسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ حکام نے لوگوں کو سمندری لہروں اور تیز ہواؤں کے بارے میں خبردار کیا ہے جبکہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ساحلی پٹی سے دور رہیں اور اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔