دبئی نے اڑتی ٹیکسی کا خواب حقیقت بنا دیا، پہلی آزمائشی پرواز کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
دبئی نے اڑتی ٹیکسی کا خواب حقیقت بنا دیا، پہلی آزمائشی پرواز کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز
دبئی: متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔
اماراتی حکام کے مطابق یہ آزمائشی پرواز دبئی اور العین کے درمیان مرغم کے صحرائی علاقے سے شروع ہوئی اور المکتوم ایئرپورٹ پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ الیکٹرک ائیر ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے، جس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور عام فضائی گاڑیوں کے مقابلے میں شور بھی نہ ہونے کے برابر پیدا کرتی ہے۔
اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں ائیر ٹیکسی سروس عوام کے لیے باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی، جبکہ شہری علاقوں میں مزید تجرباتی پروازوں کا شیڈول بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
اسکائی پورٹس کمپنی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہلا ائیر ٹیکسی اسٹیشن قائم کر رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے‘، فیلڈ مارشل نے کیڈٹ کالج وانا آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کیلئے نئی ترمیم شدہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کردی مارشل لاء میں معاونت کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار چین اور ناروے کے عوام کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے، چینی نائب وزیر اعظم نیکسپیریا کے معاملے میں نیڈرلینڈز کی حکومت کو اپنا غلط طرز عمل درست کرنا ہوگا، چینی وزیر تجارت غربت کے خلاف کرشمہ: انسانی ترقی میں چین کا انقلابی کردار سعودی عرب میں بارش کی کمی،شاہ سلمان کی ملک بھر میں نمازِ استسقاء کی اپیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا زمائشی پرواز
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔