میکسیکو میں امریکی مداخلت قبول نہیں کریں گے: صدر کلاڈیا شین بام کاردعمل
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو سٹی: میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت قبول نہیں کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کلاڈیا شین بام نے امریکی صدر کے میکسیکو فوج بھیجنے سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میکسیکو امریکی فوجی مداخلت قبول نہیں کرے گا‘۔
کلاڈیا شین بام کا کہنا تھا کہ امریکا یہ چاہتا ہے کہ ہم منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کریں، تو واضح کردوں منشیات فروشوں کے خلاف جو کرنا ہوگا وہ ہم خود کریں گے
ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کئی بار واضح کرچکی ہیں کہ امریکا میکسیکو میں فوجی کارروائی کرے یہ نہیں ہوسکتا۔
میکسیکو کی صدر نے کہا کہ ’ہم اس ڈرگ مافیا کے خلاف انٹیلجنس معلومات کے تبادلہ کرسکتے ہیں اور اس معاملے میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔
واضح کرتے چلیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکومیں ڈرگ مافیا کے خلاف امریکی فوج استعمال کرنے کا اشارہ دیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کلاڈیا شین بام کے خلاف
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔