WE News:
2025-11-19@15:53:33 GMT

میكسیكو نے امریکی فوجی مداخلت کا امکان مسترد کردیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

میكسیكو نے امریکی فوجی مداخلت کا امکان مسترد کردیا

میكسیكو کی صدر کلاڈیا شین بام  نے ملک میں امریکی فوجی مداخلت کا امکان مسترد کردیا ہے۔

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد فون رابطوں کے دوران میكسیكو میں فوج بھیجنے کی پیشکش کی تاکہ مجرمانہ گروہوں کے خلاف مدد کی جا سکے، اگرچہ وہ امریکا کے ساتھ معلومات کا تبادلہ اور تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم وہ کسی غیر ملکی حکومت کی اپنے ملک میں مداخلت قبول نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کلاڈیا شین بام  نے کہا ہم کسی بھی غیر ملکی حکومت کی مداخلت نہیں چاہتے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آخری بار جب امریکا نے میكسیكو میں فوجی موجودگی رکھی تھی، تو میكسیكو نے اپنا نصف علاقہ کھو دیا، جس کا حوالہ 19ویں صدی کی امریکی-میكسیكو جنگ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تعاون اور ہم آہنگی کے لیے تیار ہیں، لیکن امریکا کے ماتحت نہیں، یہ پیغام انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھی پہنچایا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں پیسفک کے راستے امریکا میں منشیات لے جانے والی کشتیوں پر فوجی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ امریکی حکام نے ان کارروائیوں کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات اسمگلرز کو دہشتگرد تنظیموں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا میکسیکو کے ساتھ نئے محصولات کے نفاذ کی ڈیڈلائن میں ایک ماہ کی توسیع کا معاہدہ

 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں نے منشیات کی نقل و حمل کو کم کر دیا ہے اور امریکی شہریوں کو جان لیوا اوورڈوز سے بچایا ہے۔ جب انہیں میكسیكو کے خلاف فوجی کارروائی کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا کہ وہ اس خیال کے لیے کھلے ہیں اور میكسیكو سٹی میں بڑے مسائل کی نشاندہی کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ سیدھی بات کہنا چاہتے ہیں کہ وہ میسکیکو سے خوش نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا ڈونلڈ ٹرمپ فوجی کارروائی منشیات فروش میکسیکو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ڈونلڈ ٹرمپ فوجی کارروائی منشیات فروش میکسیکو انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

امریکی فوج نے بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 3 افراد کو ہلاک کردیا

امریکا کی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں آپریشن نے دوران ایک کشتی میں سوار 3 افراد کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ہلاک کردیا ہے۔

امریکی سدرن کمانڈ کے ایک سرکاری بیان کے مطابق آپریشن جس کی اجازت امریکی وزیر دفاع نے دی، میں اہلکاروں نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتی کو نشانہ بنایا۔

ملٹری کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں واقعے کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ یہ کشتی منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث تھی اور منشیات لے جا رہی تھی۔

حملے میں تینوں ہلاک ہونے والوں کو مرد اسمگلر کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ یہ سمندری حملہ ٹرمپ انتظامیہ کی انسداد منشیات مہم کے تحت امریکا کی جانب سے کیے گئے فوجی اقدامات کے سلسلے میں تازہ ترین اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔

پالیسی کی بنیاد انتظامیہ کے اوائل میں رکھی گئی تھی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طاقتور کارٹیلوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد کرنے والے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے اور ان کے خلاف فوجی اور انٹیلی جنس کارروائیوں کے لیے وسیع تر اختیارات فراہم کیے تھے۔

واضح رہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے مشتبہ سمندری جہازوں یا کشتیوں کے خلاف کارروائی ستمبر میں بحیرہ کیریبین سے شروع ہوئی تھی اور اکتوبر کے آخر تک اسے مشرقی بحرالکاہل تک بڑھا دیا گیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار ان کارروائیوں کی ایک اہم رفتار کی نشاندہی کرتے ہیں، مہم کے آغاز کے بعد سے کم از کم 21 الگ الگ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں کل 82 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ یہ تازہ ترین واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ فوجی طاقت کے مسلسل استعمال کو واشنگٹن نے منشیات دہشت گردی کے خلاف جنگ کے طور پر بیان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو میں امریکی مداخلت قبول نہیں کریں گے: صدر کلاڈیا شین بام کاردعمل
  • میکسیکو امریکی فوجی مداخلت قبول نہیں کریگا، صدر کلاڈیا شین بام
  • حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا
  • سلامتی کونسل اجلاس، حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی قرارداد کے مسودے کو مسترد کردیا
  • امریکی فوج: بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 3 افراد کو ہلاک کردیا
  • امریکی فوج نے بحرالکاہل میں 3 افراد کو ہلاک کردیا
  • امریکی فوج نے بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 3 افراد کو ہلاک کردیا
  • امریکی جنگی بیڑہ کیرِیبیئن میں داخل؛ وینیزویلا کیخلاف کارروائی کا امکان بڑھ گیا
  • امریکی فوج کا ایک اور مشتبہ منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک