امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی ایک اور مبینہ کشتی پر حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کشتی میں منشیات اسگمل کی جارہی تھی جس کے باعث اسے نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتی کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق منشیات بردار مبینہ کشتیوں پر امریکی فوج کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو لڑاکا طیاروں، ڈرون اور گن شپ کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، جس کا مقصد امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر سے اب تک امریکی فوج کی جانب سے منشیات لے جانے والی کشتیوں پر یہ 21 واں حملہ ہے جسے امریکا نے منشیات کو روکنے کی ایک جائز کوشش قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی فوج منشیات کی کے مطابق

پڑھیں:

لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 23 سال کی لڑکی کو نامعلوم شخص تشویشناک حالت میں میو اسپتال چھوڑکرفرار ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • امریکی فوج نے بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 3 افراد کو ہلاک کردیا
  • امریکی جنگی بیڑہ کیرِیبیئن میں داخل؛ وینیزویلا کیخلاف کارروائی کا امکان بڑھ گیا
  • امریکی فوج کا ایک اور مشتبہ منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ
  • لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک
  • روس: کیف پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک
  • لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کے حادثے میں کم از کم 4 تارکین وطن ہلاک، درجنوں لاپتا
  • روس کے یوکرینی شہروں پر حملے، 8 افراد ہلاک،35زخمی