جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے،ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے اور میڈیکل گراؤنڈ پر باہر آ کر پھر وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اُسے کچھ نہیں ہوتا۔
ہائیکورٹ کے جج میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میڈیکل گراؤنڈ پر
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔