حسینہ واجد پر انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
عوامی لیگ نے مقدمے کے خلاف احتجاج کے لیے ملک گیر "لاک ڈاؤن" کا اعلان کر رکھا ہے۔ کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے اور دارالحکومت میں 400 فوجیوں کو بھی تعینات کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ ہے۔ استغاثہ نے حسینہ کے لیے سزائے موت کی درخواست کر رکھی ہے۔ شیخ حسینہ واجد پر 2024ء میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دینے اور وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مظاہروں کے دوران 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دوسری جانب شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے سے قبل بنگلہ دیش میں پرتشدد واقعات کی لہر جاری ہے، کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عوامی لیگ نے مقدمے کے خلاف احتجاج کے لیے ملک گیر "لاک ڈاؤن" کا اعلان کر رکھا ہے۔ کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے اور دارالحکومت میں 400 فوجیوں کو بھی تعینات کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی کپتانی آج شاہین آفریدی کی جگہ سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ وسیم جونیئر اور ابراراحمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ گزشتہ روز کھیلا جانا تھا مگر سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر میچ کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔آج بھی پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں، فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک سٹیڈیم و روٹ کے گرد ہوٹلز بند رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرکے رہاہشیوں کی از سر نو تصدیق کی گئی۔ریڑھی بانوں و فروٹ اور اشیاء خورد و نوش کے ٹھیلوں پر بھی میچ کے اختتام تک پابندی عائد کردی گئی ہے، فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن و سٹیڈیم کے گرد و نواح میں ہوٹلز و عمارتوں کے مالکان اور رہائشیوں سے پابندی پر عملدرآمد کے بانڈز بھی لیے جارہے ہیں۔