Jasarat News:
2025-11-16@22:06:48 GMT

قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-03-1

 

 

یہ بدوی کہتے ہیں کہ ’’ہم ایمان لائے‘‘ اِن سے کہو، تم ایمان نہیں لائے، بلکہ یوں کہو کہ “ہم مطیع ہو گئے” ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ہے اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی فرماں برداری اختیار کر لو تو وہ تمہارے اعمال کے اجر میں کوئی کمی نہ کرے گا، یقینا اللہ بڑا در گزر کرنے والا اور رحیم ہے۔ حقیقت میں تو مومن وہ ہیں جو اللہ اور اْس کے رسول پر ایمان لائے پھر انہوں نے کوئی شک نہ کیا اور اپنی جانوں اور مالوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا وہی سچے لوگ ہیں۔ (سورۃ الحجرات:14تا15)

 

رسول اللہ ؐ نے فرمایا: جس نے صبح کے وقت 3 مرتبہ اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم اور سورہ حشر کی آخری 3 آیات پڑھ لیں اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتوں کو شام تک اس کے لیے استغفار کرنے پر مقرر فرما دے گا اور اگر شام کے وقت پڑھے تو اس کے لیے صبح تک یہی فضیلت ہے۔ (ترمذی) ٭رسول اکرمؐ نے ارشاد فرمایا: ’’صدقہ دینے سے مال نہیں گھٹتا اور جو بندہ معاف کردیتا ہے اللہ اس کی عزت بڑھاتا ہے اور جو بندہ اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ اس کا درجہ بلند فرماتا ہے‘‘۔ (مسلم)

 

قرآن و حدیث.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈھاکا خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان سے خیر سگالی کا پیغام لے کر بنگلادیش آئے ہیں۔

ڈھاکا میں عالمی ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم بنگلادیش سے خیر سگالی کا پیغام لے کر پاکستان جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2 برادر اسلامی ملک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر بنگلا دیش کے لوگ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو پاکستان کے لوگ دوڑ کر ان کی طرف جائیں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ محبت کا یہ رشتہ مزید مضبوط ہو گا اور بہت مضبوط ہو گا، آج کا یہ اجتماع دونوں ملکوں کے درمیان بہتر، مضبوط اور مستحکم تعلقات کا سبب بنے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈھاکا خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن
  • بھارت نےجنگ مسلط کی تو پاکستانی سپاہی اللہ کی راہ میں نکلے جس میں اللہ تعالی نےسرخرو کیا، فیلڈ مارشل
  • بنگلہ دیش برادر اسلامی ملک‘ پاکستان سے خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں: فضل الرحمن
  • پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار
  • پڈعیدن: دعوت اسلامی کے تحت روحانی اجتماع کا انعقاد
  • اسلام دنیا میں رسول اللہ کے کردار، خدیجةالکبریٰ کے ایثار کی وجہ سے پھیلا، علامہ ریاض نجفی
  • جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول وفات پاگئے
  • توہین مذہب کیس، ایمان مزاری کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج
  • مکارم اخلاق کی بنیادیں