بنگلہ دیش برادر اسلامی ملک‘ پاکستان سے خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں: فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ڈھاکہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ اور اگر کوئی بھی نبوت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آئے تمام علماء کرام صرف ایک حاضری دینے کے لیے نہیں آئے بلکہ وہ پاکستان کے برادر اسلامی عوام کا خیر سگالی کا پیغام بھی بنگلہ دیش کے برادر مسلمانوں تک لے کر آئے ہیں۔ بنگلہ دیش کا مسلمان ہو یا پاکستان کا، وہ ایک مسلمان قوت ہے، ایک امت ہے، ایک جماعت ہے۔ ان شاء اللہ، دو برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے۔ اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ محبت کا یہ رشتہ ان شاء اللہ اور مضبوط ہوگا اور بہت مضبوط ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کینیڈا کیساتھ تعلقات مزید مضبوط بناناچاہتے ہیں،وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251113-01-3
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بیرک گولڈ پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی تعاون کی کامیابی کی سند ثابت ہوگا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے پاکستان میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر طارق علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کینیڈین ہائی کمشنر کو تقرر پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کینیڈین قیادت کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔