این آئی اے نے ایک اور کشمیری ڈاکٹر کو پٹھانکوٹ سے گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
45 سالہ ڈاکٹر رئیس اس وقت پٹھانکوٹ کے وائٹ میڈیکل کالج سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر رئیس نے 2020-2021ء کے دوران ہریانہ میں فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی میں کام کیا تھا اور وہ مبینہ طور پر یونیورسٹی میں تعینات عملے کے ارکان کے ساتھ باقاعدہ ٹیلی فونک رابطے میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی بڑھتی ہوئی مہم کے دوران بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی پنجاب میں ایک اور کشمیری ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے سرجری کے پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد بٹ (ایم بی بی ایس، ایم ایس، ایف ایم جی) کو پٹھانکوٹ کے ایک نجی ہسپتال سے گرفتار کر لیا۔ 45 سالہ ڈاکٹر رئیس اس وقت پٹھانکوٹ کے وائٹ میڈیکل کالج سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر رئیس نے 2020-2021ء کے دوران ہریانہ میں فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی میں کام کیا تھا اور وہ مبینہ طور پر یونیورسٹی میں تعینات عملے کے ارکان کے ساتھ باقاعدہ ٹیلی فونک رابطے میں تھے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسیوں نے ڈاکٹروں سمیت کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے لئے پکڑدھکڑ تیز کر دی ہے۔ ان کارروائیوں کو بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے ایک وسیع ایجنڈے کا حصہ سمجھا جاتا ہے تاکہ حالیہ مشتبہ دہلی دھماکے کے بعد کشمیری پیشہ ور افراد کے بارے میں شکوک شبہات پیدا کیے جائیں اور انہیں معاشی طور پر کمزور کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یونیورسٹی میں ڈاکٹر رئیس
پڑھیں:
حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی اسپتال کے نئے ایم ایس ڈاکٹر ارشاد حسین کاظمی تعارفی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار