data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیا قت یو نیو رسٹی اسپتال حیدرآباد و جا مشورو کے میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹرسید ارشاد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ میرے تمام مریضوں اور اُن کے تیمادارں کیلئے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور اسپتال میں آنے والے تمام مریض خواہ وہ کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتے ہوں ہمارے لیے سب برابر ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہم بلا امتیاز و تفریق کے مریضوں کو طبی سہولیات بہم فراہم کر رہے ہیں جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال حیدرآباد کے کانفرنس ہال میں اسپتال کے تمام اے ایم ایس، آر ایم اوز اور شعبہ جات کے انچارجز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آئی سی یو ڈاکٹر کاشف علی میمن، اے ایم ایس ڈاکٹر نیاز حسین ببر، اے ایم ایس ڈاکٹر پونم جتوئی، پی آر او ڈاکٹر خلیل اللہ اجن اور دیگر ایگزیکٹیو افسران بھی شریک تھے ۔ ڈاکٹرسید ارشاد حسین کاظمی نے اجلا س موجود انتظامی افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب مریضوں کا علاج و معالجہ اور خوارک خصوصی توجہ کے ساتھ پہنچانا ہے تاکہ مریض جلد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جائیں اورمیں نے ہمیشہ خدمت انسانیت کو عبادت سمجھتے ہوئے سر انجام دیا ہے۔ انہوں نے تمام افسران سے کہا کہ اسپتال میں پابندی وقت کے ساتھ اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچنا اپنا معمول بنائیں اور صرف اپنے دفاتر میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اسپتال کے وارڈوں اور مختلف شعبہ جات خصو صا آئی سی یو، شعبہ حادثات و ایمرجنسی(لال بتی)پیتھالوجی، ریڈیو لوجی مختلف آپریشن تھیٹر ز میں پہنچ کر مریضوں کا جاری علاج و معالجہ اور ہونے والے آپریشن کی خودنگرانی کریں اور اس کے ساتھ ہی مریضوں کی خوراک، صفائی ستھرائی اور ملازمین کے مسٹرول کے مطابق حاضری کو یقینی بنوائیں ۔ تما م اسپتال کے آنے جانے والے ملازمین بائیومیٹڑک پابندی کے ساتھ کریں۔اسی طرح ویجلینس ٹیمیں بھی وقتا فوقتا اسپتال کے وارڈوں، شعبہ جات کے ملازمین اور ادویات اسٹاک رجسٹرڈ اور مریضوں کو ملنے والی ادویات کو چیک کریں، ایم آر آئی، سٹی اسکن، آپریشن تھیٹرز اور پیتھا لوجی کی مشینیں اگر خراب ہیں تو فوری طور پرضروری مرمتی کام کرا کر استعمال کے قابل بنائی جائیں ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپتال کے کے ساتھ

پڑھیں:

سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق