تھانہ کاہنہ کے علاقے میں شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا نمائندوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ایک ساتھی شامل ہے۔ ملزمان نے خود کو پراپرٹی ڈیلر ظاہر کرتے ہوئے دفتر قائم کر رکھا تھا۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شہری جب اپنے مکانات کرائے پر دینے کے لیے ان کے پاس آتے تھے تو ملزمان ان مکانات کو گروی رکھوا دیتے اور مالکان کو بتایا جاتا کہ ان کے مکانات کرائے پر دے دیے گئے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان شریف شہریوں کے مکانات گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں جبکہ ان کے خلاف اسی نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے شہریوں کے مکانات کو گروی رکھوا کر حاصل کی گئی 50 لاکھ روپے رقم برآمد کر لی ہے۔ ڈاکٹر ایاز حسین نے برآمد شدہ رقم مدعی مقدمات کے حوالے کی، جس پر متاثرہ شہریوں نے رقم واپس ملنے پر ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن نے بتایا کہ انویسٹی گیشن ڈویژن ماڈل ٹاؤن نے رواں ماہ کے دوران شہریوں سے چوری ہونے والے لاکھوں مالیت کے 45 موبائل فون بھی برآمد کیے ہیں۔ برآمد شدہ موبائل فون مدعی مقدمات کے سپرد کر دیے گئے۔ ڈاکٹر ایاز حسین نے کہا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ایاز حسین انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ایس پی

پڑھیں:

لاہور میں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

لاہور:

سندر کے علاقے سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار شاہد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او سندر انسپکٹر اسد اقبال کے مطابق اہلکار شاہد کو انکوائری کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل غیر لائسنسی اسلحہ سے فائرنگ کرتا رہا، اہلکار سے لوڈڈ اسلحہ اور چار گولیوں کے خول برآمد کیے۔

اہلکار شاہد کی اس سے قبل بھی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، پولیس اہلکار مجاہد اسکواڈ میں تعینات ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق کانسٹیبل شاہد کے خلاف تھانہ سندر میں پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں ہتھیانے والا گینگ گرفتار
  • لاہور؛ شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار
  • لاہور میں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
  • پولیس کا گٹکا مافیا پر بڑا آپریشن، کروڑوں روپے کا گٹکا برآمد
  • کراچی، حوالہ ہندی اور غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ  رنگے ہاتھوں گرفتار
  • کراچی، شہریوں پر رعب جمانے اور ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • کراچی، حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ گرفتار
  • لاہور، نقب زنی کے ملزم کی گرفتاری، کروڑوں مالیت کا مسروقہ سامان برآمد
  • نقب زنی کا ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کا چوری شدہ مال برآمد