نقب زنی کا ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کا چوری شدہ مال برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
لاہور میں نقب زنی کے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے کروڑوں مالیت کا چوری شدہ مال بھی برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید نے انچارج شاد باغ انویسٹی گیشن تنزیل الرحمٰن کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔
ایس ایس پی محمد نوید نے برآمد ہونے والے طلائی زیورات اور دیگر سامان مالکان کے سپرد کر دیا جبکہ ملزم سے ساڑھے 3 کروڑ مالیت کے 70 تولے طلائی زیورات، آرٹیفشل جیولری، 6 قیمتی گھڑیاں اور 2ٹیب برآمد ہوئے۔
ملزم سے موبائل فونز، 6 عدد ایل سی ڈی اور آلات نقب زنی برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم دن کے وقت ریکی کرتا اور جن گھروں پر تالے لگے ہوتے رات کے وقت قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتا تھا۔
دوران تفتیش ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے انچارج انویسٹی گیشن شادباغ تنزیل الرحمٰن اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن ایس ایس پی
پڑھیں:
کراچی کےمختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد
مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیاجس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ زخمی ملزم کی شناخت لالدین کے نام سے ہوئی، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور نقد رقم بھی برآمد کی۔ دوسری جانب بھینس کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حسیب اور نوید کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ایک اور مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے قبضے سے دو پستول، دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد قاسم اور بادشاہ کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔