گجرات پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا جب کہ عادل نامی ’’جن‘‘ پر ڈی پی او کے حکم پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق معاملے کی درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گجرات میں سابق داماد اور جن کی جانب سے ساس سمیرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع گاؤں بھدر میں پیش آیا۔

ایف آئی آر  کے متن  کے مطابق داماد کے اندر ’جن‘ آتا ہے جو داماد کو قابو کر کے میرے ساتھ جنسی جسمانی تعلق قائم کر لیتا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 17 سالہ نوجوان کبیر میں عادل نامی ’’جن‘‘ نے اپنی سابقہ ساس کیساتھ زیادتی کی۔

ڈی پی او کے حکم پر ساس کی مدعیت میں سابق داماد سید کبیر اورعادل نامی جن پر مقدمہ درج کرکیا گیا۔

ایس ایچ او ککرالی گجرات نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، 1 سے 2 روز میں رپورٹ موصول ہوگی، سابق داماد کے اندر آنے والا عادل نامی ’’جن ‘‘ 43 سالہ ساس پر عاشق تھا۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گوجرانوالہ: رشوت الزام میں معطل ایس ایچ او کو دھرلیا گیا

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) رشوت کے الزام میں تھانہ سبزی منڈی کے معطل ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان مطابق گوجرانوالہ پولیس نے تھانے کے 2 تفتیشی افسران کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افسران نے رشوت لے کر شہری کے خلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دورانِ انکوائری الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے تینوں افسران کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مظفرگڑھ: اسکول مالک کی اساتذہ، طالبات کیساتھ جنسی زیادتی، دوستوں سےبھی زیادتی کرواتارہا
  • مظفرگڑھ: اسکول مالک کی اساتذہ، طالبات کیساتھ جنسی زیادتی، دوستوں سےبھی زیادتی کرواتارہا،ویڈیوز وائرل
  • ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار نے بچپن کی تلخ یادیں شیئر کردیں
  • والد کا رویہ اور والدہ کا بورڈنگ اسکول چھوڑ کر جانا، عثمان مختار نے بچپن کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا
  • سیپکو ایس ڈی او پر حملہ، مقدمہ درج ، ملزمان گرفتارنہ ہوسکے
  • پشاور، خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، قصاب گرفتار، مقدمہ درج
  • اسرائیل کی عدالت میں جنسی زیادتی کے ملزمان کی حوصلہ افزائی
  • چینی انفلوئنسر نے لاکھوں ڈالر خرچ کرکے جعلی 8 پیک ایبز بنوالیے
  • گوجرانوالہ: رشوت الزام میں معطل ایس ایچ او کو دھرلیا گیا