سیپکو ایس ڈی او پر حملہ، مقدمہ درج ، ملزمان گرفتارنہ ہوسکے
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں سیپکو کے ایس ڈی او پر حملہ ،تھانے پر رپورٹ درج ،پولیس نے ملزمان گرفتار نہ کئے ،سیپکو کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں فالٹ کی وجہ سے زیر تعمیر عمارت کا کام روکنے کا کہا تو پانچ افراد نے حملہ کیا ایس ڈی او شعیب پٹھان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدودڈنگر محلہ میں سیپکو کے ایس ڈی او ٹو شعیب پٹھان پر حملہ کیا گیااطلاع کے باوجود پولیس نے ایس ڈی او پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار تک نہیں کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیکب آباد سیپکو کے ایس ڈی او ٹو شعیب پٹھان نے بتایا کہ سیپکو کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں زیر تعمیر عمارت کی وجہ سے رخنہ ڈالا گیا جس پر عمارت کے مالک کو کام روکنے کا کہا جس پر پانچ افراد نے مجھ پر حملہ کیا جس کی اطلاع پولیس کو دی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ،دوسری جانب ایس ڈی او سیپکو پر حملے کا تاحال پولیس کی جانب مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ہے ایکسین سیپکو جیکب آباد شفقت لاشاری سے معاملے کے متعلق رابطے کی کوشش کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ زیر تعمیر عمارت کے مالک کو نوٹس دیا جائے گا اگر جواب نہ دیا تو قانونی چار ہ جوئی کی جائے گی ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد ایس ڈی او پر حملہ
پڑھیں:
کراچی، شہریوں پر رعب جمانے اور ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
کراچی:کھارادر پولیس نے شہریوں پر رعب جمانے اور انہیں ہراساں کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی کے مطابق گرفتار جعلی پولیس اہلکار کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے پولیس ٹی شرٹ، پولیس کیپ اور 2 بیگ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کھارادر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو ہراساں کر کے پولیس کو بدنام کر رہا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملزم کو روکا تو اس نے خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس اسے تھانے لے گئی اور تفتیش کے دوران وہ جعلی پولیس اہلکار نکلا جس پر اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عدنان اس سے قبل بھی مقدمہ الزام نمبر 402/2022 بجرم دفعہ 380 کے تحت اسلام آباد میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے تاہم پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔