پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے،طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طلال چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، سہیل آفریدی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ذمے داریاں نبھائیں،ان کاکہناتھا کہ آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے،یہ استعفے سیاسی ہیں، یہ بہت جانبدار رہے ہیں،پارلیمنٹ جب چاہے گی ترمیم کرے گی،ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا،طلال چودھری نے کہاکہ پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ جو تشدد کرتا ہے وہ سیاست نہیں کرتا۔
مشن کلین سوئپ، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: طلال چودھری
پڑھیں:
ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے خطرہ، بین الاقوامی ادارے معاونت کریں: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کاپ 30 کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ گرین کلائمیٹ فنڈز سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، گرین کلائمیٹ فنڈز سے استفادہ کیلئے رکاوٹیں دور کرنا ہوںگی، ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے عالمی مربوط تعاون ضروری ہے۔ ملکی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے گرین سکوک بانڈ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے سادہ اور تیز رفتار کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ کرتے کہا ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے وجود کیلئے خطرہ ہے۔ بین الاقوامی اداروں سے مالیاتی امداد کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت چاہتے ہیں۔ عالمی ادارے گرین فنڈ کے طریقہ کار کو آسان بنائیں، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈز کو جلد فعال کیا جائے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا ہماری بقاء کا مسئلہ ہے۔