نئی نسل اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے،بلال عباس قادری
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کا مستقبل آنے والی نسلوں کی بہتر تعلیم، تربیت اور کردار سازی سے جڑا ہوا ہے۔ آج کی دنیا میں اقوام وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنے بچوں اور نوجوانوں کو محفوظ ماحول، معیاری تعلیم اور مثبت سوچ فراہم کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کہ مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ہم بطور قوم اپنی نئی نسل کو ایسی بنیادیں فراہم کریں جن پر وہ اعتماد، امن اور محنت کے ستونوں کے ساتھ کھڑے ہو سکیں۔نئی نسل اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے،ان کی فلاح و بہبود اور بہتر مستقبل کے لیے تمام شعبہ جات کو مل کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی،اساتذہ کی تربیت اور نصاب میں اخلاقی اقدار کے فروغ کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے بلال عباس قادری نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی اور کردار سازی ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔بچوں اور نوجوانوں کو جتنی زیادہ مثبت سرگرمیوں،صحت مند ماحول اور سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،ملک اتنی ہی تیزی سے ترقی کرے گا۔والدین، اساتذہ اور سماجی تنظیموں سے بھی اپیل ہے کہ وہ مل کر نئی نسل کی رہنمائی کریں، انہیں راستہ دکھائیں اور ان کے خوابوں کی تکمیل کے لیے سہارا بنیں۔پاکستان کی نوجوان نسل ملک و قوم کی خدمت،محبت اور ذمہ داری کی نئی مثالیں قائم کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک فوج کے ترجمان کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ معلوماتی نشست
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی، خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں، آج کی نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا۔
اساتذہ نے کہا کہ اس سیشن نے نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی تصور سے روشناس کیا۔
اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے نا قابل تسخیر دفاع کا عزم بڑھایا، آج کی نشست سے احساس ہوا کہ میڈیا پر خبروں کو بغیر تجزیہ اور تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
طلبہ نے دوٹوک کہا کہ پاک فوج ہم سے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔