Daily Mumtaz:
2025-11-15@09:53:17 GMT

پاک فوج کے ترجمان کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ معلوماتی نشست

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

پاک فوج کے ترجمان کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ معلوماتی نشست

راولپنڈی ( نیوزڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی، خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں، آج کی نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا۔

اساتذہ نے کہا کہ اس سیشن نے نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی تصور سے روشناس کیا۔

اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے نا قابل تسخیر دفاع کا عزم بڑھایا، آج کی نشست سے احساس ہوا کہ میڈیا پر خبروں کو بغیر تجزیہ اور تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

طلبہ نے دوٹوک کہا کہ پاک فوج ہم سے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

موسم سرما کے آغاز کیساتھ ہی غزہ کی مشکلات میں بھی شدت آ جائیگی، اقوام متحدہ

غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی ہمدردی کی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں تمام بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی ہمدردی کی ترجمان اولگا چیریوکو نے غزہ کی پٹی میں تمام بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔ الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں اولگا چیریوکو کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے۔ ترجمان دفتر رابطہ کاری انسانی ہمدردی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔ اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی غزہ کے باشندوں کی مشکلات میں بھی کئی گنا کا اضافہ ہو جائے گا، اولگا چیریوکو نے مزید کہا کہ غزہ کی مزید سرحدی گزرگاہیں بھی جلد از جلد کھولی جانی چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر اہم گفتگو
  • موسم سرما کے آغاز کیساتھ ہی غزہ کی مشکلات میں بھی شدت آ جائیگی، اقوام متحدہ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیساتھ نشست، حقائق درست نقطۂ نظر سے دیکھنے کی تلقین
  • فخر ممتاز میتلا ایم ڈبلیو ایم سیداں والی کھوئی کے یونٹ صدر منتخب 
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست، قومی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ کیساتھ نشست، قومی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ کے ساتھ نشست، پاک فوج کی قربانیوں اور سوشل میڈیا آگاہی پر گفتگو
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست، کس بات کی تلقین کی؟
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہیں، حمایت جاری رہے گی: چین کا اعلان