موسم سرما کے آغاز کیساتھ ہی غزہ کی مشکلات میں بھی شدت آ جائیگی، اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی ہمدردی کی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں تمام بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی ہمدردی کی ترجمان اولگا چیریوکو نے غزہ کی پٹی میں تمام بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔ الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں اولگا چیریوکو کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے۔ ترجمان دفتر رابطہ کاری انسانی ہمدردی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔ اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی غزہ کے باشندوں کی مشکلات میں بھی کئی گنا کا اضافہ ہو جائے گا، اولگا چیریوکو نے مزید کہا کہ غزہ کی مزید سرحدی گزرگاہیں بھی جلد از جلد کھولی جانی چاہئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی میں
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔