چیف آف ڈیفنس فورس بننے پر فیلڈ مارشل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،تسلیم راجپوت
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر چیف آف ڈیفنس فورسز بنے پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بات پیش کرتے ہیں اور تمام ذمہ داران خوشی کے اس موقع پر استقبالیہ پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالی جائیں گے۔ جس کا آغاز حیدرآباد سے کیا جائیگا ، وہ حیدرآباد کے مارکیٹ ٹاور یونین کے صدر اور معروف سماجی رہنما عمران قادری کی ہمار ااعلان پرامن پاکستان میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد پاکستان کی بقاء ، سلامتی اور استحکام کیلئے کام کرنا ہے ، اس موقع پر عمران قادری نے ادارے کی فلاحی کاوشوں، بین المذاہیب امن و ہم آہنگی کے لیے جاری جدوجہد اور چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی فلاحی سرگرمیوں سے بے حد متاثر ہوں اور اسی جذبے کے تحت اس ادارے میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔ میرا مقصد اپنے وطنِ عزیز پاکستان کو پر امن، مستحکم اور ہم آہنگی کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے عمران قادری کی شمولیت کو ادارے کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسے فعال اور جذبہ رکھنے والے افراد کی شرکت سے امن، انسانی حقوق اور بین المذاہیب رواداری کے مشن کو مزید تقویت ملے گی۔ عمران قادری کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں امن، بھائی چارہ اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیڈٹ کالج وانا حملہ، فیلڈ مارشل نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی
وانا (نوائے وقت رپورٹ) کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم ہے۔ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت دی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔کیڈٹس نے کہا کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس اور خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا۔افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا کہنا تھا کہ 10 نومبر کو 5 افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کر دیا۔آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے وانا کیڈٹ کالج کو جو کہ پاک فوج کی طرف سے ساؤتھ وزیرستان کی عوام کے لئے قیمتی تحفہ ہے، نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایک خود کش حملہ آور نے دھماکا کیا جبکہ دیگر خورج نے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے پہلے زیر تعلیم بچوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے خوارج کے اس حملے اور مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، ہم نے دہشتگردوں کو مخصوص بلاک میں محدود کر کے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں کیڈیٹ کالج میں داخل ہونے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تمام 650 طلبا و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تھا۔آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق رات 10سے ساڑھے 10 بجے کے قریب خوارج کے خلاف بھرپور آپریشن کے بعد تمام خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔زیر تعلیم کیڈٹ نے کہا کہ ہم عصر کے وقت ڈرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے تھے کہ خود کش دھماکہ ہوا، ہمیں معلوم ہو چکا تھا کہ حملہ تعلیم کے دشمنوں نے کیا ہے، جو ہمیں تعلیم سے روکنا چاہتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے ہمیں بحفاظت کالج سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔زیر تعلیم کیڈٹ کے مطابق تعلیم کے دشمن کچھ بھی کر لیں، ہمیں تعلیم سے نہیں روک سکتے، جب خودکش دھماکہ ہوا تو سارے کیڈٹس ڈرل کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے کہا کہ آپ پر سکون ہو جائیں اب پاک فوج آگئی ہے، الحمدللہ، بر وقت کاروائی کی وجہ سے ایک خوفناک دہشتگردی کا ارادہ خاک میں مل گیا۔