data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مالدیپ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے آئندہ نسلوں کے لیے تمباکو نوشی کو قانونی طور پر ممنوع قرار دے دیا۔مالدیپ کی وزارتِ صحت کے مطابق نئے قانون کے تحت یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر زندگی بھر تمباکو مصنوعات کی خرید و فروخت اور استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی ایک جرات مندانہ اقدام ہے تاکہ نوجوان شہری تمباکو کے مہلک اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔حکام کے مطابق یہ پالیسی عالمی ادارۂ صحت کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں کم اوورز کروائے جانے پر آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد 6 رنز سے فتح تو حاصل کرلی مگر اوور ریٹ کی خلاف ورزی ٹیم کے لیے مہنگی ثابت ہوئی۔

میچ ریفری علی نقوی جو آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، نے تفصیلی جائزے کے بعد یہ قرار دیا کہ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوور مکمل نہیں کر سکی اور 4 اوورز کی کمی واضح طور پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق ہر کم اوور پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور 4 اوورز کی کمی کے باعث مجموعی طور پر 20 فیصد کٹوتی کا حکم نافذ کیا گیا۔

اس معاملے پر شاہین شاہ آفریدی نے فوراً اپنا موقف پیش کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق جب کپتان جرمانے کو تسلیم کر لے تو کارروائی فوری طور پر مکمل تصور کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاپوا نیو گنی‘ لینڈ سلائیڈ نگ سے ہلاکتین 700 سے متجاوز
  • مٹیاری،میمن گوٹھ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
  • خیبرپختونخوا:یکم سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عاید
  • یکم سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد
  • آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کردیا
  • ابو ظبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلانے والا مشرقِ وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا
  • جمہوریہ پیرومیں دومنزلہ بس کھائی میں گرگئی: 37 افراد ہلاک،24زخمی
  • پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: سلو اوور ریٹ پر قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد
  • لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کردی