WE News:
2025-11-13@16:01:35 GMT

لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کردی

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں درخت کاٹنے سے روک دیا اور نجی بیکری کے باہر درخت کاٹنے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ سرکاری وکیل درخت نہ کاٹنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کروائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیے لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کیس میں تحریری حکم نامہ جاری، درختوں کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری پر زور

تحریری حکم کے مطابق، موٹر وے پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے۔ مزید کہا گیا کہ موٹر وے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں، جہاں گاڑیوں کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے گا۔

عدالت میں موٹر وے پولیس کی جانب سے عملے کی ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی پیش کیا گیا۔

دوسری جانب، پی ایچ اے (پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غالب مارکیٹ میں پارک کی تعمیر فی الحال روک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں اہم بات کیا ہے؟

عدالت نے پارک کی تعمیر سے متعلق معاہدہ اور دیگر دستاویزات بھی طلب کرلی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جسٹس شاہد کریم لاہور ہائیکورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جسٹس شاہد کریم لاہور ہائیکورٹ لاہور ہائیکورٹ

پڑھیں:

بلوچستان میں دفعہ144 نافذ‘ ڈبل سواری پر 30نومبر تک پابندی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-08-14
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے، نقاب کرنے پر30 نومبر تک پابندی عاید کردی گئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔ عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی عاید کی گئی ہے۔ پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث 30 نومبر تک لگائی گئی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں آئینی ترمیم چیلنج، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
  • وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
  • شہری علاقوں میں درخت کٹنے سے روکنے کے لیے لاہوری ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا
  • لاہوری ہائیکورٹ کا شہر میں درخت کاٹنے پر حکمِ امتناع
  • لاہور ہائیکورٹ نے27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
  • جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ،27ویں آئینی ترمیم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت؛ لاہور ہائیکورٹ کے جج نے کیس سننے سے انکار کردیا
  • امن و امان کی صورتحال، پبلک ٹرانسپورٹ پر 3 دن کیلئے پابندی عائد
  • بلوچستان میں دفعہ144 نافذ‘ ڈبل سواری پر 30نومبر تک پابندی