پاپوا نیو گنی‘ لینڈ سلائیڈ نگ سے ہلاکتین 700 سے متجاوز
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پورٹ مورسبی: پاپوا نیو گنی کے صوبے میں خطرناک لینڈ سلائیڈ کے باعث ابتدائی رپورٹ کے مطابق11 افراد کے ہلاکتوں کی رپورٹ تھی جو اب مزید ہلاکتوں میں اضافے کے بعد تعداد 670 تک جا پہنچی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ اینگا کے گاو¿ں میں لینڈ سلائیڈ سے تباہی کے باعث درجنوں افراد کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ اینگا کے گورنر پیٹر ایپاتاس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے جائے وقوع سے 650 لاشوں کو برآمد کر لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش ہنوز جاری ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری‘ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ
لیما: پیرو میں مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں50 سے زاید افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پیرو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے باعث 50 سے زاید افراد ہلاک اور 13 افراد کے لگ بھگ زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق حادثہ ایک پہاڑی شاہراہ پر پیش آیا۔ اریکیپا ریجن کے محکمہ صحت کے سربراہ والتھر اوپورٹو نے بتایا کہ بس ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا کر سڑک کے موڑ پر بے قابو ہو گئی اور 650 فٹ نیچے اوکونیا دریا کے کنارے جا گری۔
مذکورہ حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں 60 افراد سوار تھے، جب وہ پین امریکن ہائی وے کے ایک دشوار گزار حصے پر حادثے کا شکار ہوئی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ شاہراہ پیرو کو پڑوسی ملک چِلی سے جاملاتی ہے۔