data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) صرافہ بازار کے جیولرز سے تین مسلح افراد کی ڈکیتی 12 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ، واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی تاجر تنظیموں میں غم و غصّے کی لہر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار کا دوکاندار سہیل میمن اپنی دوکان بند کرکے جیسے ہی گھر کے دروازے پر پہنچا تو پہلے سے گھات لگائے تین مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار افراد نے سہیل میمن کو دبوچ لیا اور اس سے 12 لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے مشرقی کلیمنتان میں مہاکم دریا میں کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق عملے کے 3ارکان سمیت 28 افراد کو لے جانے والی کشتی ویسٹ کوٹائی ریجنسی کے بالائی علاقے میں ڈوب گئی۔ امدادی کارروائی کے دوران 20 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 8افراد لاپتا تھے جن کی لاشیں رات تک دریا سے برآمد کر لی گئیں۔ حکام نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کیا گیا۔ تقریباً 50 رضا کاروں نے ربڑ کی کشتیوں کے ذریعے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ تمام لاپتا افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سکھر،پولیس کارروائی،شراب کی بوتلیں برآمد
  • مٹیاری،میمن گوٹھ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
  • سری نگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 8 افراد زخمی
  • روس سے آیا طالب علم پشاور جاتے ہوئے لاپتا
  • خضدار، نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • الخدمت کے کارکن عمر احمدکو مسلح ڈکوئوں نے لوٹ لیا
  • انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک
  • خیرپور،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول راہوجہ میں الوادی تقریب
  • جیکب آباد ،سبزی منڈی کے بیوپاری لٹ گئے