سری نگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 8 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-01-12
سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا دھماکے میں اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کی
اطلاعات ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔حکام نے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے لیکن اب تک باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی وزیر خارجہ کی جی 7 کے اجلاس میں شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے علاقے نیاگرا پہنچ گئے۔ وہاں وہ کینیڈا کی صدارت میں ہونے والے جی7وزارتی اجلاس میں بطور مدعو ملک شریک ہوں گے۔ اجلاس میں معاشی اور سلامتی سے متعلق عالمی چیلنجوں پر غور کیا جائے گا، جن میں بحری سلامتی، توانائی کا تحفظ اور اہم معدنیات کی سلامتی جیسے امور شامل ہیں۔