وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2017 میں عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا کہ پاناما کیس کو واپس لینے کے لیے 10 ارب روپوں کی پیشکش کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزام سے شہباز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچا، ان الزامات کا جواب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: آئینی ترامیم مثبت اور وقت کی ضرورت کے پیشِ نظر کی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دی اکانومسٹ میں کل مضمون شائع ہوا جس میں بتایا گیا کہ عمران خان توہمات کی بنیاد پر اہم فیصلے لیتے تھے، معیشت اور خارجہ پالیسی ماہرین طے کرتے ہیں لیکن عمران خان لبادہ اوڑھے اپنی بیگم بشریٰ بی بی سے پوچھ کر فیصلے لیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج وانا میں فوج نے کامیاب آپریشن کیا، آئی بی اور سی ٹی ڈی نے اسلام آباد میں دھماکا کرنے والے عناصر کو پکڑ لیا ہے، میں نے سری لنکن حکام کا شکریہ کیا جنہوں نے کرکٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کچھ پتا نہیں طالبان سے مذاکرات پھر کب ہوں گے، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنگ جیتنے کے بعد پاکستان پر تقنید کیا تو بھارت کرتا ہے یا پی ٹی آئی کرتی ہے، آئین کے فیصلے کسی کی پسند ناپسند سے نہیں ہوتے، آئندہ بھی فیصلے ایسے ہی ہوں گے۔ ترمیم عجلت میں نہیں ہوئی، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا ذکر تھا، اس کا فیصلہ عوام کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عطا تارڑ عمران خان کیڈٹ کالج وانا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عطا تارڑ کیڈٹ کالج وانا عطا تارڑ

پڑھیں:

قومی اسمبلی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی


27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 پر قائم کی گئی ہے، اس ایوان میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو 6 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا، جو 6 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا اسے کہا گیا آپ کو بنا دیتے ہیں اس نے منع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایک اور آدمی نے بھی منع کر دیا، اب یہ بتائیں ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا جا سکتا ہے، پاکستان میں عوام کی حکمرانی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے آئین میں غیر جمہوری قسم کی ترمیم پر دکھ ہوتا ہے، ترمیم میں وہ لیڈر بھی شامل ہیں جنہوں نے بہت بڑی قربانیاں دیں، پاکستان میں جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی جاری ہے۔


متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا کیس: عطا تارڑ کے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی
  • پی ٹی آئی دور حکومت میں اہم فیصلے بشریٰ بی بی کرتی تھیں، عطا تارڑ  
  • بانی پی ٹی آئی فیصلے ایکسپرٹ سے نہیں بشریٰ بی بی سے پوچھ کر کرتے تھے: وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ
  • سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عالمی رپورٹ
  • سندھ طاس معاہدہ،پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا نوٹس لے لیا
  • خواجہ آصف اور عطااللہ تارڑ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر
  • چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ برقرار رہے گا، اعظم نذیر تارڑ
  • قومی اسمبلی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی
  • افغانستان کے متعلق، جنید اکبر نے بڑا انکشاف کر دیا