Jasarat News:
2026-07-24@08:11:44 GMT

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں انسدادِ منشیات پروگرام

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گزشتہ ہفتے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلستان جوہر بلاک 13،میں انسدادِ منشیات کے پروگرام کا انعقاد کالج کے ھال میں کیا گیا،تقریب میں اساتذہ اور طالبات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ (فانوس) کے صدر رفیع احمد نے مہمان مقرر کی حثیت سے شرکت فرمائی، تقریب منعقد کرنے میں پروفیسر اقبال خاتون ابڑو کی معاونت نمایاں رہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے طالبہ مصباح نے کیا،نعت مقبول طالبہ زینب بتول اور منشیات پر نظم طالبہ عروسہ نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کی، نظامت کے فرائض طالبہ انعمتا عظمت اللّہ نے انجام دیے۔
رفیع احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے ورنہ ہمارا مستقبل تاریک راہوں میں کہیں گم ہو جائے گا،منشیات سے خاندانی نظام تباہ ہو رہا ہے،ہم دس سال قبل تک الیکٹرانک سگریٹ(ویپ) سے ناواقف تھے، ویپ بنانے والی کمپنیوں نے اپنی تشہیری مہم اور غلط بیانی سے اس کے فوائد بتائے، دنیا کے طبی ماہرین کے مطابق ویپ دل، پھیپڑوں اور دماغ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، حکومت کی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی شاپس جگہ جگہ کھلتی جارہی ہیں بد قسمتی سے ہماری نوجوان لڑکیوں میں بھی ویپنگ کا رحجان بڑھ رہا ہے، یہ ویپ کو فیشن کے طور پر استعمال کر رہیں ہیں جس سے ذہنی و جسمانی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ہماری نوجوان نسل کو اس خاموش زہر سے بچائے۔کالج پرنسپل پروفیسر نور افشاں نے کہا کہ اسلام نے نشہ کوحرام قرار دیا،منشیات ذہن و جسم کو مفلوج کر دیتا ہے، طالبات پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خلاف شعور و آگہی حاصل کریں تاکہ وہ خود بھی منشیات سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچا سکیں، کالج پرنسپل نے تنظیم فانوس کی جدوجہد کو سراہایا۔پروفیسر ڈاکٹر عشرت رانی نے کہا کہ آپ طالبات ہمارا مستقبل ہے آپ کو آیندہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہیں اگر آپ منشیات کے قریب بھی گئ تو ہمارا مستقبل میں اندھیرا ہو جائے گا،پروفیسر اسرا نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی موت عبرت ناک ہوتی ہے، طالبات اسلام کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کر کے منشیات سے دور رہ سکتی ہیں،پروفیسر طاہرہ اقبال نے کہا کہ منشیات کے اس طرح کے پروگرام تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے، طالبات ودیعہ وسیم اور عایشہ عیشال نے منشیات کے خلاف بھرپور تقاریر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود بھی منشیات سے بچے گی اور دوسروں کو بھی بچائیں گی، بعد ازاں منشیات کے خلاف تقاریر کرنے پر طالبات کو انعامات دیے گئے،تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا۔

فیضان احمد گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منشیات کے خلاف منشیات سے نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری