کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
کراچی میں موسم سرما کی جھلک نظر آنا شروع ہوگئی، شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
موسم سرما کے آتے ساتھ ہی غزہ کے شہریوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی، اقوام متحدہ
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اولگا چِرِفکو کا کہنا تھا کہ حالیہ دو سالوں میں غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاون دفتر کے ترجمان "اولگا چِرِفکو" نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ دو سالوں میں غزہ میں انسانی صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ ہمیں فوری طور پر اس پٹی میں رہنے والے افراد کی مدد کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ کیونکہ موسم سرما کے آتے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔ اولگا چِرِفکو نے مزید کہا کہ پہلی فرصت میں غزہ جانے والے تمام راستے کھولیں جائیں۔