شہر قائد میں دن کے وقت موسم خشک رات میں خنک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں تین روز کے دوران موسم خشک، رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران دن کے وقت شمال مشرقی (تھرپاکر) کی ہوائیں چلنے کے سبب موسم قدرے خشک جبکہ رات کے وقت خنک رہنے کی توقع ہے، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
اس دوران شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند چھاسکتی ہے جس کے سبب حدنگاہ ایک سے دو کلومیٹر کم ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران شہر میں تین مختلف سمتوں (شمال مشرق، مغرب، جنوب مغرب) سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
جمعہ کو شہر کا کم سے کم پارہ 16.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے وقت
پڑھیں:
شہر قائد میں ڈکیتی کی مزاحمت پر شہری ہلاک، سالانہ ہلاکتیں 79 تک پہنچ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے شاہ علی گوٹھ کے قریب محمد سٹی میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جس میں مسلح ڈکیتوں نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا، 50 سالہ شاہد ولد عبدالکریم، نجی میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرتے تھے اور تین بیٹیوں کے واحد کفیل تھے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین مسلح ملزمان شاہد کے گھر داخل ہوئے تو انہوں نے ڈکیتوں کی مزاحمت کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری ممکن ہو سکے، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں رشتہ داروں نے شاہد کو انتہائی شریف النفس اور بے دشمن شخص قرار دیا۔
رشتہ دار محمد عمیر کے مطابق جمعرات کو شاہد اتفاقیہ چھٹی پر گھر پر موجود تھے اور جب تین مسلح ڈکیت گھر میں داخل ہوئے تو بچیوں کی موجودگی کے پیش نظر انہوں نے ملزمان کو گھر سے باہر نکلنے کی ہدایت کی۔ اس پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔
مقتول کے اہل خانہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اب تک 79 شہری اس نوعیت کے جرائم کا شکار ہو چکے ہیں، جس نے شہر میں عوام کی حفاظت کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔